سال 2018 بالی ووڈ کے لیے شادیوں کا سال ثابت ہوا ہےجس میں کئی بالی ووڈ اسٹارز شادی کے بندھن میں بندھےاور دلچسپ بات یہ ہے کہ شادیوں کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی آج کل اسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کہ وہ ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں گرفتار ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا آج کل سلمان خان کی نئی فلم ’نوٹ بک‘ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ گھومتی پھرتی دکھائی دے رہی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اُنہیں اپنا دل بھی دے بیٹھی ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان دوستی کو بڑھاوا دینے کے پیچھے سلمان خان کا ہاتھ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو پہلی مرتبہ سلو بھائی کے گھرساتھ دیکھا گیا تھا اس سے قبل وہ کبھی ایک ساتھ نظر نہیں آئےتھے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر دونوں اداکار ایک ساتھ ایک ہی کار میں سلمان خان کے فارم ہائوس آئے تھے۔
ظہیر اقبال اپنی ڈیبیو فلم ’نوٹ بک‘ کے ریلیز ہونے سے قبل ہی سلمان خان کے بہترین دوست بن چکے ہیں۔
فلم’نوٹ بک‘ میں ظہیر اقبال منیش بہل کی بیٹی’ پرانوتن‘ کےساتھ نظر آئیں گےجبکہ رومانس سے بھرپور یہ فلم 29 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس بات کا حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔