• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کافیصلہ

بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کافیصلہ کر لیا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ، ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا۔پی ایس ڈی پی سے کچھ اسکیمیں نکال کر نئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورے شروع کردیے ہیں اور اس حوالے سےضمنی بجٹ پر وزیراعلیٰ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی بجٹ جلد ہی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور کابینہ میں منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین