• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے پھر رجوع کرلیا

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے ہائیکورٹ میں ضمنی درخواست میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ضمنی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرچکا ہے جب کہ عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف یکم جنوری اور پھر 4 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور دونوں مرتبہ رجسٹرار نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔

تازہ ترین