• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور اداکار ہریتھک روشن کے والد ’راکیش روشن‘ بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نےسوشل میڈیا پر خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے والد گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہرریتھک روشن نےاپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی اور راکیش روشن کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج صبح انہوں نے اپنے والد سے ساتھ تصویر کھنچوانےکا کہا اور وہ جانتے تھے کہ آج سرجری کے دن بھی وہ جم جانا نہیں بھولیں گے۔


ہرریتھک روشن نے لکھا کہ اُن کے والد سب سے مضبوط ترین انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہےجو کہ ابھی پہلی اسٹیج پر ہے۔ لیکن وہ آج بھی بہت پر اُمید ہیں اوراپنی اس بیماری سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بطور خاندان بہت خوش قسمت ہیں جنہیں راکیش روشن جیسا سربراہ ملا۔


واضح رہے اس سے قبل اداکارہ سونالی بیندرے بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئی تھیں جو کچھ روز قبل ہی امریکا میں علاج کروا کر واپس بھارت پہنچی تھیں۔

دوسری جانب اداکار رشی کپور بھی کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں اور امریکا میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

تازہ ترین