• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نشر یحات

٭…الوبنانا ۔۔۔منہ پر تعریف کرنا

٭…آبیل مجھے مار ۔۔۔مشاعرہ کرانا

٭…آبرو گنوانا۔۔مجموعہ کلام چھپوانا

٭…بات کا بتنگڑبنانا۔۔۔انشا ئیہ لکھنا

٭…برا بھلا کہنا ۔۔خاکہ لکھنا

٭…کان کھانا۔۔تجریدی افسانہ بنانا

٭…جگر کباب ہونا ۔۔۔چند ہ دینا

٭…جان بوجھ کر کنویں میں گرنا ۔

کسی خاتون کا مشاعرہ سننا ۔

اُدھار بند ہے

٭…حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت تک اُدھا ربند ہے۔

٭…ملک میں رشوت کے خاتمے تک اُدھار بند ہے ۔

٭…لوڈشیڈنگ کےخاتمے تک اُدھار بند ہے ۔

٭…کشمیر کی آزادی تک اُدھار بند ہے ۔

ٹماٹر کھائو

٭…ایک بھکاری نے بس اسٹاپ پر کھڑے ایک صاحب سے کہا ، ’’صاحب مجھے دو روپے دے دو ، میں نے کل سے کھانا نہیں کھا یا ۔‘‘

وہ صاحب بولے،

’’ٹماٹر کھائو ‘‘

وہ بھکاری پھر بولا

’’صاحب دو روپے خیرات دے دو ‘‘

وہ آدمی پھر بولا’’اتنے ہٹے کٹے ہو، ٹماٹر کھائو‘‘۔

بھکاری نے برابر کھڑے صاحب سے پوچھا، ’’صاحب !میں اس شخص سے دو روپے مانگتا ہوں تو یہ بولتا ہے ٹماٹر کھائو ۔‘‘

وہ صاحب بولے بھئی یہ تو توتلا ہے ،کہتا ہے کما کر کھائو‘‘۔

تازہ ترین