• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جنوبی افریقا کی وکٹیں ٹیسٹ کے معیار کی نہیں‘

سابق کپتان اور اپنے وقت کے مایہ ناز آل راونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے پلیئرز کو جنوبی افریقا جیسی وکٹ پر کھیلنے کاتجربہ نہیں،وہاں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر کپتان سرفراز احمد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے متبادل کے طور پر اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں،ہم سب کو اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ڈی ایچ اے ملتان گالف کورس میں گالف کی اکیڈمی بھی بنائی جائے گی،اکیڈمی میں فاسٹ بولرزکےساتھ بیٹنگ اوراسپن بولنگ کی بھی جدیدتکنیک سے آگاہی دی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کرنے جارہا ہوں، اکیڈمی میں دو تین وکٹیں ایسی بنائیں گے جس کی مٹی بیرون ملک سےلائی جائے گی۔

تازہ ترین