• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیاکے شہرPutrajaya میں سالانہ شاندارمیوزیکل لائٹ شوپوری آب و تاب سے جاری ہے جس میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے نظاروں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔


ہزاروں روشنیوں سے سجے اس سالانہ فیسٹیول میں ناصرف Putrajaya کی مشہورعمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاتے ہوئے شاندار ویڈیو اور لیزرپروجیکشن پیش کرنے کا انتظام کیا گیا بلکہ ایسے جگمگاتے پھول اور قمقموں سے بھی سجایا گیا جوموسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر تے رہے ۔

کہیں رنگ بدلتی پروجیکشن تھی تو کہیں شاہراوں پر روشنی کی تتلیاں نظر آ تیں جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین