• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکیش روشن سپرہیرو سے زیادہ مضبوط ہیں، سوزین خان

بھارتی اداکار ریتھک روشن کے والد اور فلم ساز راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص کے بعدمنگل کو سرجری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریتھک روشن نے اپنے والد کے ہمراہ جم سیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کینسر کی تصدیق کی تھی، جس کے ریتھک روشن کے سابقہ اہلیہ سوزین خان سمیت کئی فلمی شخصیات نے راکیش روشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سوزین خان تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی سپر ہیرو سے زیادہ مضبوط ہیں اور وہ اس مرحلے سے آسانی کے ساتھ گزر جائیں گے۔

سوزین نے اپنے پیغام کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے ہاتھوں کی اموجی بھی شیئر کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹر پیغام میں راکیش روشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ ایک فائٹر ہیں اور مجھے یقین ہے وہ اس چیلنج کا جرات کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔


بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نےسوشل میڈیا پر خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے والد گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہرریتھک روشن نےاپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی اور راکیش روشن کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج صبح انہوں نے اپنے والد سے ساتھ تصویر کھنچوانےکا کہا اور وہ جانتے تھے کہ آج سرجری کے دن بھی وہ جم جانا نہیں بھولیں گے۔

تازہ ترین