• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں بھارت کی جیت کا راز کیا ہے؟، سابق کپتان اور سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے نے بتایا دیا۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے پر ویرات کوہلی اور ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

انیل کمبلے نے مزید کہا کہ دو مرتبہ 2003 اور 2007 میں بھی ہم سیریز جیتنے کے بہت قریب تھے پر ایسا نہ کرسکے لیکن موجودہ ٹیم بھرپور خراج تحسین کی حقدار ہے۔

انیل کمبلے نے بھارت میں کرکٹ کے ڈومیسٹک سیٹ اپ کی تعریف کی جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے تیار کھلاڑی سامنے آئے۔

میرے خیال یہ سب کچھ اس سسٹم کی وجہ سے ہے جو ملک میں ہے، آئی پی ایل کی وجہ سے یقیناً ہر کھلاڑی پر دباؤ ہوتا ہے حالانکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ بالکل مختلف فارمیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میانک اگروال کو بھی سہرا جاتا ہے، جو آسٹریلیا میں اس سے پہلے کبھی نہیں کھیلا تھا لیکن وہ ٹیم میں آیا اور اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور اُس نے ملبورن اور سڈنی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائی۔

تازہ ترین