• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن کی پریمیئر لیگ فٹ بال میں پہلی پوزیشن کے امکانات

سعد اللہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئی سدرن گیس کمپنی نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے امکانات کو روشن کرلیا۔

دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے کے الیکٹرک کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ پریمئر لیگ کے اب تک کھیلے گئے 25 میچوں میں سوئی سدرن گیس کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام کے پی ٹی بے نظیر اسپورٹس کمپلکس گرائونڈ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان نیوی کو 3-0 سے شکست دی۔

ایونٹ پاکستان آرمی اور کے الیکٹرک کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیزی رہا۔ میچ کے آخری لمحات کے 90 ویں منٹ میں پاکستان آرمی کے انصار عباس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ میچ ریفری عدیل انور، ہدایت اللہ، ڈپٹی ریفری یونس لعل، محمد یوسف، زبیر جٹ، راشد عبداللہ میچ کمشنر سید احمد علی واسطی، علی نواز بلوچ میچ کوآرڈی نیٹر محمد شریف بلوچ تھے۔

لیگ میں پی اے ایف کی ٹیم 25 میچوں میں48 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان آرمی 25 میچوں میں 46 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین