• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ، وزیراعظم کو خط

اسلام آباد(جنگ نیوز) امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرس ایلیس نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا خط پیش کیا جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، خط میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بل گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکرگزار ہیں، انسداد پولیو کیلئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں جبکہ بل گیٹس فائونڈیشن کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں اطمینان بخش ہیں، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین