• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: گیس پائپ لائن پھٹنےسےآگ لگ گئی

رحیم یارخان کے علاقے بھونگ میں گیس کی پائپ لائن پھٹنےسےآگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں اور واٹر باوزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اےایس پیکےمطابق صادق آباد کے قریب سوئی سے قادر آباد جانے والی 36 انچ قطر گیس پائپ لائن میں آگ لگی، گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

اےایس پی کے مطابق بھونگ اور بستی کمام میں نصب گیس کے والو کو بند کردئیے گئے جبکہ آگ پر ایک گھنٹے تک قابو پالیا جائے گا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ سے قریبی کھیتوں میں بھی آگ لگ گئی جبکہ قریبی آبادی نے گھر خالی کر دیئے۔

خیال رہے کہ ایشیا کا سب سے بڑا گیس ٹرمینل بھی قریب ہی موجود ہے۔

تازہ ترین