• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: پیٹرول کی ایجنسی میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

بہاولنگر میں پیٹرول کی ایجنسی میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بہاولنگر کے علاقے بنگلا یتیم والا میں پیٹرول کی ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، تاہم اس دوران ایک شخص جھلس کر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سے دو شدید زخموں کو نشتر اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین