• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد میں بھائی کے ہاتھوں 2 بڑے بھائی قتل

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، دوسرے بھائی کو پہلے اغوا کیا، پھر اسے قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی۔

پولیس کے مطابق گاؤں لکھیا کے رہائشی اصغر کا مبینہ طور پر اپنے دو بھائیوں ظفر اور نصر اﷲ سے زمین کا تنازع تھا، 6روز قبل اصغر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بڑے بھائی نصر اﷲ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے اصغر اور اس کے بیٹے سمیت 8ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

بعد میں اصغر اور اس کے ساتھیوں نے دوسرے بھائی ظفر کو اغوا کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہا دی،جس کی لاش لیہ کے قریب نہر سے ملی۔

پولیس کے مطابق اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مرکزی ملزم اصغر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین