• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی، اکثر ارکان نے ڈیل کی توثیق نہ ہونے کی صورت میں یورپی یونین سے نکلنے کی مخالفت کر دی ہے۔

بیشتر برطانوی ارکان پارلیمنٹ چاہتے ہیں کہ یورپی یونین سے کسی معاہدے کے تحت ہی نکلا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کےلیے مختلف جماعتوں کے ارکان نے مالی قوانین میں ترمیم منظور کی ہے۔

اس ترمیم کی رو سے نو ڈیل کی صورت میں گورنمنٹ کو ٹیکس بڑھانے کا اختیار نہیں رہے گا، اپوزیشن لیڈر جریمی کوربن کا کہنا ہے کہ ترمیم سے واضح ہوگیا کہ بغیر معاہدے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ، کابینہ اور عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں۔

تھریسامے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کو معاہدے پر قائل کرنے کے لیے یورپی یونین سے مزید مراعات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین