• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب کچھ گھوڑے مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتے دکھائی دیئے۔

یہ مناظرچین کے صوبے Hunanکے شہر Xiangtanمیں دیکھے گئے جہاں کچھ آوارہ گھوڑے ہائی وے پر دوڑ لگانے میں مصروف تھے جس کے باعث ٹریفک کی روانی تقریباََ پندرہ منٹ تک معطل رہی ۔

سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے تین گھوڑوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بیحد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ٹریفک پولیس اورریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گھوڑوں کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی گئی۔


تازہ ترین