• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم پدماوت کے اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُن کی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بہت ہی گھریلو لڑکی ہیں اور انہیں اُن کی یہ بات بہت پسند آئی ہے۔


بالی ووڈ میگا اسٹار ز رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون جو کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے ہوئے تھے جہاں سے وہ کچھ روز قبل واپس ممبئی پہنچے ہیں۔ ممبئی ائیرپورٹ پر دونوں اداکاروں کا بھر پور استقبال کیا گیا اور انہوں نے بھی مسکراتے ہوئے مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنے ہنی مون سے واپس آنے کے بعد اداکار رنویر سنگھ نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ یعنی بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا ایک بہت ہی ’’گھریلو‘‘ لڑکی ہیں اور انہیں اُن کی یہ بات بے حد پسند آئی ہے۔

دوران انٹرویو رنویر سنگھ نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے وہ بہت جلد ’husband of the millennium‘ یعنی پوری دنیا میں اب تک کے سب سے بہترین شوہر کا ٹائٹل اپنے نام کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہت تیزی سے اور ایک ہوا کے جھونکے کی مانند دپیکا کی جانب بڑھتے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ رنویر سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے بچن میں جو کچھ بھی کرنے کی خواہش رکھتے تھے، اُن کے وہ تمام خواب اور خواہشات روہٹ شیٹھی کی فلموں میں کام کرکے پوری ہوگئیں ہیں اورانہیں اس بات کی بے حد خوشی ہےکہ جس مقصد کے لیے وہ اس دنیا میں آئے تھے وہ پورا ہوگیا ہے۔

رنویر سنگھ آج کل اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم سمبا کے کامیابی کا جشن مناتے نظر آرہے ہیں، ان کی فلم سمبا 200کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ رنویرسنگھ فلم سمبا کے بعداپنی الگی فلم ’گلی بوائے‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین