• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہانسبرگ ٹیسٹ، پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف جمعے سے شروع ہونے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئی، ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ابتدائی دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے ہاتھ سے سیریز تو جاچکی ہے تاہم اب اسے کلین سوئپ سے بچنا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں بھرپور ٹریننگ کرے گی ، ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کم ازکم دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو میچ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے اور اُن کی جگہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میزبان کپتان فاف ڈوپلیسی جوہانسبرگ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین