• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفی کا شوق بھارتی نوجوانوں کومہنگا پڑ گیا


سیلفی لینے کا شوق آجکل ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور سیلفی لیتے ہوئے اکثر افراد نہ صرف اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں بلکہ دوسروں کوبھی مشکل میں ڈال دیتے ہیں ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں بائیک چلاتے ہوئے سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

یہ مناظر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سڑک پر دیکھے گئے جہاں تین موٹر سائیکلوں پر کچھ نوجوان نہ صرف ریس لگا رہے تھے بلکہ سیلفی بھی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک بائیک پر سوار نوجوانوں نے سامنے سے آتی گائے کو نہ دیکھا اور گائے کی ٹکر سے بری طرح سڑک پر گر پڑے۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں نوجواں معمولی زخمی ہوئے جبکہ گائے بالکل محفوظ رہی ۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال درجنوں نوجوان سیلفی کے جنون میں اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

تازہ ترین