• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بہت پر اُمید ہیں کہ نیا سال 2019 اُن کے لیے پہلے سے زیادہ بہتر ثابت ہوگا، انہوں نےیہ بھی کہا کہ وہ نک جونس کے ساتھ اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مطمئن اور شکرگزار ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کچھ روز قبل ’ووگ انڈیا‘ کے سرورق کی زینت بنیں تھیں اور نا صرف یہ بلکہ اس جریدے کے لیے اُن کا انٹرویو بھی لیا گیا جس میں اداکارہ کی نجی زندگی اور خصوصاً ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس کی شخصیت کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔


دوران انٹرویو پریانکا سے کہا گیا کہ وہ نک جونس کو تین لفظوں میں بیان کریں جس پرانہوں نے مسکراتے ہوئےکہا کہ سب سے پہلے husband (شوہر)، پھر calm (پرسکون) اور اس کے بعد extremely loving (انتہائی محبت کرنے والا)۔

پریانکا نے مزید کہا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ 'ہم دونوں کے لیے کام کی مصروفیات کے باعث ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن ہم پھر بھی وقت نکالتے ہیں کیونکہ رشتے کو نبھانے کے لیے ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا بے حد ضروری ہے۔


انہوں نےووگ انڈیا کے انسٹاگرام پیج کے لیے ایک ویڈیو میں کہا کہ ہم دونوں ہی کام کرنے والے لوگ ہیںاور ہم دونوں ہی اپنے اپنے کام کو بے حد پسند بھی کرتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہمیں ایک دوسرے ہمیں ایک دوسرے کو ترجیح دینی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس آج کل کیریبین میں موجود ہیں اور ہنی مون منارہے ہیں۔

تازہ ترین