• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے پولیس اسٹیشن میں گلہری نے کھلبلی مچادی


یوں تو پولیس اسٹیشن اور وہاں موجود اہلکاروں سے ہرعام شخص ڈرتا ہے تاہم امریکا کے پولیس اسٹیشن میں ایک گلہری کی آمد نے کھلبلی مچادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست Illinois کے پولیس اسٹیشن میں ایک گلہری بن بلائے مہمان کی طرح اسٹیشن میں داخل ہوگئی اوراہلکاروں کی ناک میں خود دم کیا۔

پولیس اسٹیشن میں گلہری کو دیکھ کر پولیس اہلکار سمیت دیگر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔

دوسری جانب گلہری نےپولیس اہلکاروں کو خوب ڈرا یا اور تھوڑی دیر میں خود ہی اسٹیشن سے بھاگ نکلی۔

تازہ ترین