• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: لٹیروں سے بچنے کیلئے نوجوان کی انوکھی ترکیب


رات کے اوقات میں سناٹے میں اگر کوئی گاڑی راہگیر کے قریب آکر رکتی ہے تو یقیناً اچھے اچھوں کے ہوش اُڑ جاتے ہیں، برازیل کی سن سان سڑک پر بھی ایسی ہی صورتحال نے فٹ پاتھ سے گزرنے والے راہگیر کو خوفزدہ کر دیا۔

اچانک ایک کار اس کے قریب آکر رکی تو نوجوان کو خطرے کا اشارہ محسوس ہوا۔

اس نوجوان نے کار کے بریک لگتے ہی اُلٹی دوڑ لگانے شروع کر دی اتنے میں کار نے بھی ریورس گیئر لگایا اور الٹی چال چلنی شروع کر دی جیسے ہی کار پیچھے آئی نوجوان تیزی سے آگے دوڑنے لگا ۔

اس صورتحال سے تنگ آکر لٹیروں نے بھاگ نکلنے میں ہی غنیمت جانی اور نوجوان کی حاضر دماغی نے اُسے لٹیروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچا لیا۔

تازہ ترین