آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ شوال المکرم 1440ھ 19؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلیے پاکستان کی16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ حارث سہیل، آصف علی اور جنید خان ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔


چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے لاہور میں اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمدعامر، محمدحفیظ، محمدرضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

پاکستان اورجنوبی افریقاکےدرمیان 5ون ڈےمیچز کی سیریزکا پہلا میچ 19جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس وقت ٹیسٹ سیریز جاری ہے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے۔

سینچورین اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں