• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ 6 ہزار اسامیاں پر کرنے میں ناکام

محکمہ تعلیم سندھ 6 ہزار اسامیاں پرُ کرنے میں ناکام رہی،20ہزار میں سے صرف 2ہزار امیدوار کامیاب رہے۔

جونیئر ایلمنٹری اسکول ٹیچر کےلئے ٹیسٹ دینے والے 20 ہزار میں سے صرف 2 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے، محکمہ تعلیم سندھ نے مایوس کن نتائج پر تشویش کا اظہار کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج تشویشناک ہے، اس تناظر میں ٹیسٹ دوبارہ لینے اور معیار بھی کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں 6 ہزار اسکول اساتذہ کی اسامیوں کے لئے کراچی میں ٹیسٹ ہوا،جس میں 20 ہزار نوجوان شریک ہوئے اور وہ ٹیسٹ صرف 2 ہزار کامیاب رہے ۔

ٹیسٹ میں شریک دیگر 18ہزار نوجوان استاد بننے کےلئے درکار اہلیت سے کم نکلے،اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ کے نتائج نے صوبائی حکومت کی آنکھیں کھول دیں۔

تازہ ترین