• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک آنکھ والے بچھڑے کی پوجا ہونے لگی


بھارت میں توہم پرستی اپنے عروج پر ہے ، ایک آنکھ والے بچھڑے کی پیدائش پر ہندوئوں نے اس کی پوجا شروع کردی ہے۔

قدرت آئے دن کسی نہ کسی معجزے کی صورت میں اپنے ہونے کا یقین دلاتی رہتی ہے۔

ایسا ہی ایک قدرتی معجزہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھی رونما ہوا ہے جہاں ایک گائے نے ایک آنکھ والے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچھڑے کی ناک بھی نہیں ہے جبکہ آنکھ کا سائز بھی کافی بڑا ہے۔

اس نایاب بچھڑے کو دیکھنے کیلئے لوگ دو ر دور سے یہاں چلے آرہے ہیں جبکہ کئی مقامی توہم پرستوں نے اسکی پوجا بھی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین