آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات10؍جمادی الاوّل 1440ھ 17؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ کے ریلز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔


بھارتی اخبار دکن کرونیکلز سے بات کرتے ہوئے اکشے کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ میں آنجہانی سنیل دت کے کردار کے لئے ابتداء میں مجھے پیشکش کی گئی تھی لیکن اسکرین ٹیسٹ فیل ہونے کی وجہ سے کردار نہیں ملا۔

اکشے کھنہ نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے راجکمار ہیرانی اور میری کئی ملاقاتیں ہوئیں اور متعدد اسکرین ٹیسٹ کے باوجود اس کردار کے لئے مس فٹ رہا لہٰذا اس فلم میں کام نہ کرسکا۔

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ 2018ء میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور جبکہ اُن کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔

اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ موقع ملنے بعد فلم سنجو میں کام نہ کر پانے پر بہت افسوس ہوا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں