• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ٹریفک اہلکار کا 6 موٹر سائیکل ایک ساتھ روکنے کا مظاہرہ


بھارت میں ٹریفک اہلکار نے 6 چلتی ہوئی موٹر سائیکلوں کو روک کر شاندار طاقت کا مظاہرہ کیا۔

دنیا بھر میں من چلے کچھ انوکھا اور نیا کرنے کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 7 فٹ 6انچ طویل قامت ٹریفک اہلکار جگدیپ سنگھ نے سکھوں کے روحانی پیشوا گرو گووند سنگھ کی پیدائش پر طاقت کا انوکھا مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

190کلو وزن کے جگدیپ نے خود کومختلف سمتوں میں جانے والی6 موٹرسائیکلوں کے ساتھ رسی کے ساتھ باندھ لیا۔

لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ موٹرسائکلیں جگدیپ کی طاقت کے آگے بے بس ثابت ہوئیں۔

تازہ ترین