• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیتی کا ملزم سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار

کراچی کی سبزی منڈی میں واردات کا مرکزی ملزم سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، تاجر سے لوٹے گئے ساڑھے 11 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے 5 جنوری کو سپرہائی وے کی سبزی منڈی میں ڈکیتی کی تھی اور تاجر پرویز سے 12 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مرکزی ملزم ذکران خان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزم نے تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

عرفان بہادرکا کہنا ہے کہ ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین