• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے بہت دیر سے سہی پر افغان طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی،ساتھ ہی شرط بھی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے افغان طالبان سے مذاکرات کو بھارت اور خطے کے مفاد میں قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکا کے مذاکرات بھارت کے بھی مفاد میں ہیں،اگر طالبان مذاکرات کےلئے کوئی شرط نہیں لگاتے تو ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

بھارتی آرمی چیف نےساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کی کہ طالبان سے تب ہی مذاکرات کئے جائیں جب وہ افغانستان میں پائیدارامن کا خواہشمند ہو۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان کو اپنے گھر کا پچھلا حصہ سمجھتا ہے اس لیے وہ افغانستان میں ایسی صورت حال چاہتا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہو،طالبان سے مذاکرات بھارت، خطے اور پاکستان کے بھی مفاد میں ہیں۔

جنرل بپن راوت نے یہ بھی کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کی جانی چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ میں سوشل میڈیا کا بھی کردار ہے۔ 

گزشتہ روز افغان طالبان نے ایجنڈے پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث امریکا سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین