• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام تعلیم ہمیں ایک قوم نہ بنا سکا، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نظام تعلیم ہمیں ایک قوم نہ بنا سکا،ہم ملکی ضروریات کے مطابق تعلیمی نصاب تیار نہیں کر سکے۔

وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت قومی نصاب کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ شرح خواندگی آگے جانے کی بجائے پیچھے گئی، دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کے باوجود اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر نہ ہو سکا۔

اجلاس میں مشہور گلوکار، سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے نے بھی شرکت کی اور تعلیمی نظام کی بہتری سے متعلق تجاویز دیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ طبقاتی نظام کے خاتمے کے لئے سرکاری تعلیمی اداروں کوفعال بنانا ضروری ہے، انگریزی معاشی زبان ہے اسے ہم نظر انداز نہیں کرسکتے، سرکاری تعلیمی اداروں میں بہترین نصاب کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین