• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومنی گروپ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور جائیدادوں پر ایمنسٹی کی تفصیلات

کراچی (اسد ابن حسن) اومنی گروپ کے دس مالکان نے جو 2018ء میں اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور جائیدادوں پر جو ایمنسٹی حاصل کی اس کی تفصیلات بھی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ رپورٹ میں اس حوالے سے سات کالم بنائے گئے۔ پہلے انور مجید فیملی ممبرز کے نام، دوسرا اور تیسرا کالم اوریجنل ڈیکلریشن اور ری وائزڈ ڈیکلریشن، کالم بابت ویلتھ ڈیکلریشن آخری اسٹیٹمنٹ میں اور آخری کالم ٹوٹل (پرسنل) بطور ری وائزڈ، یہاں نام اور آخری دو کالم کی تفصیلات دی جارہی ہیں۔ انور مجید 2335ملین روپے، 869 ملین روپے، عبدالغنی مجید 2125ملین روپے، 1950ملین روپے، نمر مجید 615ملین روپے، 155ملین روپے، مرتضیٰ زیڈ مجید 1074ملین روپے، 200ملین روپے، علی کمال مجید 119ملین روپے، 377ملین روپے، نازلی مجید 226ملین روپے، 254ملین روپے، مناہل مجید 1010ملین روپے، 869ملین روپے، نور نمر مجید 60ملین روپے، 52ملین روپے، صائمہ مجید 175ملین روپے، 30ملین روپے، سارہ ترین مجید ، 94ملین روپے، مجموعی طور پر انور مجید اینڈ فیملی کی ڈکلیئرڈ ویلتھ کا حجم 7ارب 73کروڑ 90لاکھ روپے اور ٹوٹل ری وائزڈ پرسنل رقم کا حجم 2018ء میں 4ارب 8کروڑ 50لاکھ تھا۔

تازہ ترین