• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایم کیو ایم کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے لوٹ لیا۔

ایم کیو ایم رہنما سہیل منصور کے مطابق وہ اپنے عزیز سے مل کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر موبائل فون اور جیب میں موجود رقم چھین لی۔

سہیل منصور کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے بعد جاتے ہوئے انہیں دھمکی بھی دی کہ سدھر جاؤ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو پستول دکھا کر ہراساں کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کیلئے پولیس کی 3 ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔

تازہ ترین