• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس وین کے قریب دھماکا،2 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق کلاچی میں شخی گیٹ کے قریب نفری کو تعینات کرنے والی پولیس وین کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے میں ڈرائیور ظہور اور پولیس اہلکار فرید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیاگیا ،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نفری تعینات کر رہی تھی۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور لوگوں سے پوچھ کچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین