• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈی پی او نے بزرگ تاجر کو گرفتار کیوں کروایا؟

پاک پتن کی تحصیل عارف والامیں پولیس کی کھلی کچہری کے دوران خاتون ڈی پی او نے مبینہ غلط فہمی پر 70 سال کے بزرگ تاجررہنما کو گرفتارکرا دیا جس پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سٹی تھانے کا گھیراؤ کیا اور لاری اڈہ چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔

ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی تحصیل عارف والا کی میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری کے دوران مرکزی صدر انجمن تاجران 70 سالہ صوفی عبدالرشید نے ڈی پی او سے مقامی پولیس کی شکایت کی جس پر ڈی پی او نے انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر بزرگ تاجر آگے بڑھے اور خاتون افسر کے سر پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش کی جس پر ڈی پی او غلط فہمی کا شکار ہوگئیں اور وہ دھمکیاں دینے پر اتر آئیں۔

اس واقعےکے بعد مقامی پولیس نے تاجر رہنما کومیٹنگ کے بہانے تھانے بلایا اور گرفتار کرکے چوری، کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مرکزی صدر انجمن تاجران 70 سالہ صوفی عبدالرشیدکی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں تاجروں نے پہلے تھانے کا گھیراؤ کیا اور پھر لاری اڈا چوک پر ٹائر جلا کر ساہیوال، بہاولنگر، پاکپتن اور بورے والا روڈ بلاک کر دی۔

اس سارے معاملے کے بعد ڈی پی اوپاکپتن ماریہ محمود اپنا فون بند کرکے گھر چلی گئیں۔

تازہ ترین