• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ضلع قلات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح4 بجکر14 منٹ پر قلات اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز قلات کے جنوت مغرب میں واقع 50 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ رات ایک بجکر 7 منٹ پر بھی قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی شدت3 اعشاریہ8 ریکارڈ ہوئی تھی اور اس کا مرکز قلات کے جنوب میں 30 کلومیٹر تھا،جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 19 کلو میٹر تھی، تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین