• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر کھنچوائی، لیکن اس تصویر میں ان کا ایک جوتا فوٹو شاپ کردیا جسےسوشل میڈیا پرخوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی آفیشل ویب سائٹ پر وزیراعظم کی اپنی اہلیہ اور دو صاحبزادیوں کے ہمراہ تصویر شائع کی گئی۔

تصویر میں آسٹریلوی وزیراعظم نے ضرورت سے زیادہ سفید اور چکمتے ہوئے جوتے پہن رکھے ہیں اور حیران کن طور پر دونوں پاؤں میں الٹے پیر کا جوتا ہے۔ یہ غلطی وزیراعظم سے تو ہو نہیں سکتی لیکن یہ کمال اُن کے فوٹو شاپ ڈیزائنر کا ہے۔


آسٹریلوی وزیراعظم کے ’جوتوں‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جس پر وزیراعظم کو وضاحت بھی پیش کرنی پڑگئی۔

کچھ صارفین نے دیگر حکمرانوں کی تصاویر کو جوتوں کو سفید جوگرز سے تبدیل کرکے شائع کیا۔

وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے جوتوں کی اصل تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ، 'اپنے محکمے کے نام میرا پیغام میں نے جوتوں کی چمک بڑھانے کے لیے نہیں کہا تھا لیکن اگر آپ کو فوٹوشاپ کرنا ہی ہے تو براہ مہربانی میرے پاؤں کے بالوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں، پاؤں پر نہیں ۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہر واکنگ پہ جاتے ہوئے میں یہی جوتے پہن کر جاتا ہوں۔

تازہ ترین