• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرہ مول لے لیتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے فرانس کے بلندو بالا برف سے ڈھکے پہاڑوں پر پہنچ گیا ہے۔

Nathan Paulinنامی سر پھرے فرانسیسی جوان نے برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان تنی100میٹر طویل رسی پر چلنے کا خطرناک مظاہرہ کرکے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ اس دوران ایسے شاندار کرتب دکھائے کہ لوگوں کی سانسیں تھم گئیں ۔

تازہ ترین