• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نواز شریف نے سیاست کو صراط مستقیم پر چلایا‘‘

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کو صراط مستقیم پر چلانے کی وجہ سے ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف جیل میں ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنانے میں نواز شریف کا کردار ہے، یہ اس پارٹی کا سربراہ ہے جسے حکومت میں ہونا چاہیے تھا۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جن لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اس سے ملک کو شدید نقصان ہوا ہے، جو کل کہتا تھا کہ میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا وہ آج ہر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بہادری سے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں زمین کی ساتویں تہہ میں بند کر دیں تب بھی وہ عوام کے دلوں میں رہیں گے۔

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف محسن پاکستان ہیں جنہیں سر نہ جھکانے کی سزا مل رہی ہے۔

تازہ ترین