• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے رہنمااور کارکن کوٹ لکھپت جیل ، لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل میں آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر لیگی رہنما مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور اور دیگر موجود تھے۔

جعمرات کا دن نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہےاور آج اُن کے اہلخانہ، لیگی رہنما اور ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد ہی ملاقات کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو انہیں سنائی تھی۔

تازہ ترین