• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کر لیا گیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا ہے۔

استعفیٰ کی منظوری کا نوٹی فکیشن ایک ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا ہے اور اس کے مطابق استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔

تازہ ترین