• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈمسٹری فلم ہیپی ڈیتھ ڈے2 'کا ٹریلرجاری


سال2017 میں سنیما گھروں میں خوف ،دہشت اور سنسنی پھیلانے والی ہالی وڈ فلم'ہیپی ڈیتھ ڈے ' کا سیکوئل 'ہیپی ڈیتھ ڈے2 ' بھی تیار ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارکرسٹو فر بی لینڈن کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجیسیکا روتھ، روبی موڈین،ازرائل بورونڈیل ،چارلس ایٹکن ،جیسن بیئل اور روب میلو سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اور ریان ٹورک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر ہوتی ہے اور بار بار ایسے موت کو قریب کو دیکھ کر بھی زندہ بچ جاتی ہے۔

دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 14فروری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین