• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے کس رہنما نے نواز شریف سے ملاقات کی ؟

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ، حکومت کا کام ویژن دینا ہوتا ہے لیکن صوبے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں قومی لیڈرشپ پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ان سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

تازہ ترین