• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم’ منا بھائی تھری ‘ کی تیاریاں مکمل


بالی ووڈ کے 'منا بھائی ایک بار پھر مداحوں میں ہنسی اور قہقہے بانٹنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد وارثی نے منا بھائی 3 کی تیسری فلم کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’فلم کا اسکرپٹ بہت حد تک مکمل ہوچکا ہے، راج کمار ہیرانی نے مجھے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہی ہوگا۔

اداکار نے فلم میں کرداروں سے متعلق کہا کہ فلم میں ابھی اپنے اور سنجے دت کے حتمی طور شامل ہونے کا علم ہے۔

2003 اور پھر 2006 میں ریلیز ہونے والی منا بھائی سیریز کی تیسری فلم سے متعلق کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے معاملہ ٹلتا رہا۔

پہلے فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی ’’تھری ایڈیٹس‘‘ اور پھر’ ’پی کے‘‘ جیسی فلموں میں مصروف ہو گئے جس کے بعد فلم کے اہم اداکار سنجے دت کو 1993 ممبئی بم دھماکے سے متعلق ایک معاملے میں جیل جانا پڑا جس سے فلم سازی میں تاخیر ہوتی چلی گئی۔

یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی۔

تازہ ترین