آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپانی بحریہ کے جہاز نےکراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے آفیسرز اور جاپانی سفارت خانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپانی بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ کثیرالملکی بحری مشق امن کے ابتدائی مرحلے کاحصہ ہے۔

جاپانی بحریہ کے آفیسرز نے پاک بحریہ کے آفیسرز سے ملاقاتیں کی اور جہاز کے عملے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔

دورے کے آخر پر دونوں ممالک کی بحری جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جاپانی بحریہ کے جہازماضی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن میں بھی مسلسل شرکت کرتے رہے ہیں۔ ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں