• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکن سرحد پر دیوار کیلئےفنڈنگ سےانکار پر ٹرمپ برہم

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے لیے فنڈنگ سے انکار پر صدر ٹرمپ برہم ہوگئے اور ۔ ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت چھوڑ کر اچانک اٹھ کر چلے گئے۔

ڈیموکریٹ قائد چک شومر نے صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی مگر وہ رقم نہ دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ انہوں نے اہم ڈیموکریٹ رہنماؤں کوخدا حافظ کہہ آیا، کوئی اور بات کرنے کا فائدہ نہیں تھا۔ یہ ملاقات مکمل طور پر ان کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ثابت ہوئی۔


انیس روز گزرنے کے باوجود حکومتی شٹ ڈاؤن کا خاتمے کے آثار نہیں،دیوار بنانے کی حمایت میں ٹرمپ کے بڑے بیٹے نے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔

اس سےقبل امریکی صدربھی تارکین وطن کوجانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں ، ٹرمپ کے دور حکومت کے دوران یہ تیسرا شٹ ڈاؤن ہے ،

اگر کل تک شٹ ڈاؤن برقرار رہا تو آٹھ لاکھ ملازمین اپنی تنخواہ سے محروم ہوجائیں گے۔

تازہ ترین