بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن نے زندگی کی45بہاریں دیکھ لی۔
10جنوری1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ’’Aasha‘‘میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیرو2000ء میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیئریئر کا آغازکیا۔
پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتک کو نہ صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔
کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتک نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا،جودھا اکبر،گزارش، زندگی نہ ملیگی دوبارہ، اگنی پتھ، کرش تھری اور بینگ بینگ جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
12,2011 اور13میں ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ریتک روشن کا مومی مجسمہ2011میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم جبکہ2012میں واشنگٹن کے مادام تساؤ میوزیم جبک کی زینت بنایاگیا۔
2014 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم بینگ بینگ دنیا بھر میں ایک ساتھ5 ہزار ایک سو سینما ئوں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔
بینگ بینگ نے صرف بھارت میں اپنے ابتدائی گیارہ دنوں میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے سب کو حیران کیا جبکہ اس کی مجموعی آمدنی 300 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی۔
2011 میں ریتک نے پہلی بار جسٹ ڈانس نامی ایک رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دیے۔