• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجینیا میں برف کے گولے برسانے کی انوکھی جنگ


ورجینیا میں مقامی یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان ایک دوسرے پر برف کے گولے برسانے کی انوکھی جنگ ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں برفباری کے دوران مقامی یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان برف کے گولے مارنے کی ایک انوکھی جنگ چھڑ گئی جس میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

لان میں منعقد ہونے والی اس انوکھی اور دلچسپ لڑائی کے دوران دو ٹیموں میں بٹے طلباء برف کے بڑے بڑے گولے بنا کر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے اور موسم کا بھرپور انداز میں لطف اٹھایا۔

تازہ ترین