• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط حکمران بھکاری بن کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، مشاہداللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ مسلط حکمران بھکاری بن کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، قرض لے لیا ایک سال بعد کیا ہوگا ان کے پاس کوئی پلان نہیں، یہ جمہوریت اور پاکستان دشمنی کا ایجنڈا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کے اسٹیک ہولڈر ہیں، انہیں سر نہ جھکانے کی سزا مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکتی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کو جس مقدمہ میں سزا دی گئی اس میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائی ملنے کی امید ہے۔

مشاہداللہ خان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کال دی توبھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

تازہ ترین