• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سیاسی انتقام کیلئے قائم کیا جانے والا ادارہ ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ نیب سیاسی انتقام کےلئے قائم کیا جانے والا ادارہ ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو اِسے ختم کرنےکا کہا، لیکن نہیں مانے اب بھگتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران کرپشن ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن خود کرپشن میں ڈوبےہوئے ہیں۔

پشاور میں مولانافضل الرحمان کا سابق ایم این اے مولانا امان اللہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سےخطاب میں کہنا تھا کہ ملک اسلامی نظریےکی بنیاد پر وجود میں آیا لیکن اس کےمتفقہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کوڈکٹیٹ کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا اور چین کی جنگ کی آماجگاہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکومتی پالیسیوں سے بڑی سرمایہ کاری کو ضائع کیا جارہا ہے۔ حکومت کرپشن کےخلاف، لیکن خود کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے سیاسی انتقام کےلئے نیب بنایا۔ جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے اسےختم کرنے کا کہا تو وہ نہیں مانے اب بھگتیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت سے تعلقات کی بات کرنے والوں کو غدار کہا جاتا رہا لیکن خود کرتارپور کا راستہ کھول کر دوستی کی باتیں شروع کردی گئی ہیں۔

تعزیتی ریفرنس سے اے این پی کے رہنما میاں افتخارحسین، مسلم لیگ کے رہنماء امیرمقام، سنیٹر مشتاق احمد خان، مولانا عبدالغفورحیدری، پیپلزپارٹی کے ہمایوں خان اور قومی وطن پارٹی کے بابر ہاشم نےبھی خطاب کیا۔

تازہ ترین