• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم کو کوئی استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حزب اقتدار سےرعایت کرنےکا نیب پر کوئی دباؤ نہیں،ایسا دباؤ اگر آبھی جاتا ہے تو نیب کبھی دباؤ کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سیاستدان حزب اختلاف سے ہیں یا اقتدار سے ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ہمارے لیے سب برابری کا درجہ رکھتے ہیں، ہم نے کسی کو ترجیح نہیں دی، ہمارے لیے پاکستان کے مفادات مقدم ہیں ہم نے ان کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا جھکاؤ فلاں طرف ہے کی بات درست نہیں، جرم ہوا ہے تو انکوائری ہوگی، این آر او کوئی بھی دے کسی کو بھی دے نیب اس کا حصہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ حزب اختلاف تھوڑا باذوق ہو نیب کو کم از کم منشا بم تو نہ کہیں، نیب ہائیڈروجن یا نائٹروجن بم ضرور ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کے لئے آیا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کسی ہاؤ سنگ سوسائٹی نے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے تووہ پیسا واپس آئےگا۔

تازہ ترین